عوام کے لئے سبسڈی کو یو ٹیلیٹی سٹور انتظامیہ نے کمائی کا ذریعہ بنا لیا

عوام کے لئے سبسڈی کو یو ٹیلیٹی سٹور انتظامیہ نے کمائی کا ذریعہ بنا لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کا مر س رپورٹر) ماہ رمضان المبارک میں حکومت کی جانب سے عوام کو سستے داموں اشیائے خوردونوش کی فراہمی کے لئے دی جانے والی سبسڈی کو یو ٹیلیٹی سٹور انتظامیہ نے کمائی کا ذریعہ بنا لیا اور ویئر ہاؤ س سے یوٹیلیٹی سٹور کو بھجوائی جانے والی سپلائی انتظامیہ کی ملی بھگت سے سر عام پرائیویٹ گاڑی میں لو ڈ کر کے اوپن مارکیٹ میں بھجوائی جا رہی ہے ۔گزشتہ روز مو لا بخش چوک بلال گنج میں واقع یو ٹیلیٹی سٹور پر مینجرشہزاد کی آشیر باد سے پرائیویٹ گاڑی پر گھی ، آئل اور اجناس لو ڈ کی جارہی تھیں ۔میڈیا ٹیم کے موقع پرپہنچنے پر پک اپ ڈرائیور حواس باختہ ہو گیاجبکہ ویئر ہاؤس سے آنے والے ٹر ک سے اشیاء کی سپلائی روک دی گئی ۔ اس موقع پر صارفین کا کہنا تھا کہ شہریوں کو سستی اشیاء میسر نہیں مگر انتظامیہ کے لوگ اپنی چاندی بنانے کے چکر میں اشیاء اوپن مارکیٹ میں فروخت کر رہے ہیں جن کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانی چائیے ۔ مولا بخش چوک یو ٹیلیٹی سٹور کے مینجر شہزاد کا کہنا تھا کہ یہ اشیاء پیکج کے تحت ایک پارٹی کو دی جارہی ہیں جس کی وہ کوئی قانونی دستاویزات بھی نہ دکھا سکے ۔ اس حوالے سے یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن لاہور ڈویژن کے زونل مینجر فیضان نے’ پاکستان ‘سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ یوٹیلیٹی سٹور کی اشیاء اوپن مارکیٹ میں سپلائی کر نے کے الزام میں تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جس کو ریجنل مینیجرون ذیشان مانیٹر کر یں گے اور الزام ثابت ہونے پرمینجر شہزاد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے یو ٹیلیٹی سٹور کو دی جانے والی سبسڈی کی مد میں عوام کو سستے داموں اشیائے خوردو نوش فراہم کی جارہی ہیں اور ماہ رمضان میں شہری بڑی تعداد میں سستی اشیاء کی خریداری کے لئے یو ٹیلیٹی سٹوروں کا رخ کر رہے ہیں جہاں پر تما م سٹاک وافر مو جو د ہے ۔
کمائی کا ذریعہ

مزید :

علاقائی -