بغاوت دہشت گردی اور میڈیا ہاؤسز پر حملہ ، فاروق ستار کو عدالت میں پیش ہونے کیلئے ایک ماہ کی مہلت

بغاوت دہشت گردی اور میڈیا ہاؤسز پر حملہ ، فاروق ستار کو عدالت میں پیش ہونے ...

  

کراچی(آن لائن) انسدادی دہشت گردی عدالت نے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کیلئے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فاروق ستار کے پاس ایک ماہ کا وقت ہے اگرپیش نہیں ہوں گے تو دوبارہ وارنٹ جاری کریں گے۔تفصیلات کے مطابق انسدادی دہشت گردی عدالت کراچی میں بغاوت ،دہشت گردی اور میڈیا ہاؤسز پر حملے کے مقدمات کی سماعت ہوئی اور عدالت نے ایم کیو ایم کے کارکنوں کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیاہے۔دوران سماعت رینجرز کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو جے آئی ٹی نے خطرناک قراردیا ہے اس لئے ان کی ضمانت منظور نہ کی جائے۔ایم کیو ایم کے وکیل نے عدالت میں کہاکہ ملزمان بے قصور ہیں اور جے آئی ٹی کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ۔جواب میں جج کی طرف سے ریمارکس دیئے گئے کہ جے آئی ٹی کی قانونی حیثیت سپریم کورٹ نے تسلیم کی ہے،جے آئی ٹی نے وزیراعظم کے بیٹوں کو کٹہرے میں کھڑا کیا اور مشترکہ تحقیقاتی ٹیم وزیراعظم کا بیان قلمبند کرسکتی ہے تو ان کا کیوں نہیں

مزید :

علاقائی -