ایٹمی طاقت کے باوجود پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے:ن لیگ امریکہ

ایٹمی طاقت کے باوجود پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے:ن لیگ امریکہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خصوصی رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن امریکہ کے زیر اہتمام نیویارک میں واقع مرکزی سیکرٹریٹ میں یوم تکبیر کی مناسبت سے تقر یب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پرصدر پی ایم ایل این امریکہ روحیل ڈار، سینئر نائب صدر میاں فیاض، جنرل سیکرٹری رانا سعید، سیکرٹری اطلاعات سید انور واسطی، صدر یوتھ ونگ ملک خرم،صدر نیویارک اسٹیٹس احمد جان، صدر مشائخ ونگ سید میر حسین شاہ اور چودھری پرویز اخترسمیت سینئر قیادت نے 28 مئی کی مناسب سے تیار کیا گیا خصوصی کیک کاٹا۔ تقریب میں پاکستانی قونصل جنرل راجہ علی اعجازاور چیئرمین اوور سیز پاکستانی کمیشن کیپٹن (ر) خالد شاہین نے خصوصی شرکت کی جبکہ امریکہ میں پاکستانی کمیونٹی کی نمایاں شخصیات میں عامر حسین شاہ، سید عرفان علی شاہ، قاری بشیر ، راجہ آزاد گل سمیت دیگر اکابرین نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے اپنے قائد وزیر اعظم نواز شریف کو ایٹمی دھماکوں کے ذریعے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنانے پر بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔ راحیل ڈار کا کہنا تھا 1998ء میں وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں جوہری دھماکوں کا مشکل فیصلہ پاکستان کی مجبوری تھی، کم سے کم دفاعی صلاحیت کو برقرار رکھنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا، تاہم ایٹمی طاقت ہونے کے باوجود پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے جبکہ سید انور واسطی کا کہنا تھا 13مئی1998ء کے بھارتی جوہری دھماکوں کے بعد پاکستان کیلئے فیصلے کی گھڑی کا وقت آپہنچا تھا،اسوقت وزیر اعظم نواز شریف نے تمام سیاسی جماعتوں، کابینہ اور فوجی قیادت سے مشاورت کی اور جوہری دھماکے کر کے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا ۔ ایٹمی طاقت ہونے کے باوجود پاکستان خطے میں امن ، ہمسایوں کیساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے ،تاکہ ترقی وخوشحالی کی منازل طے کی جا سکیں ۔
ن لیگ امریکہ

مزید :

علاقائی -