سٹنگ کا جعلی پروڈکشن یونٹ سیل ، 6000 بوتلیں، 15000 لیٹر جعلی سیرپ تلف

سٹنگ کا جعلی پروڈکشن یونٹ سیل ، 6000 بوتلیں، 15000 لیٹر جعلی سیرپ تلف

  

لاہور (کامرس رپورٹر)شیزان فیکٹری کے قریب سٹنگ کے جعلی پروڈکشن یونٹ کو جعلی فارمولا، کیمیکل اورمضر صحت رنگوں کے استعمال اور نیلے کیمیکل ڈرم کے استعمال پرسیل کر کے 6000 کھلی بوتلیں اور 15000 لیٹر جعلی سٹنگ سیرپ موقع پر ضائع کر دیا گیا۔آخری بس سٹا پ تاج پورہ میں واقع ملک پان شاپ پر چھاپے کے دوران 187 رتن ساشے اور ون ٹوون ملنے پرسٹور کو سیل کر دیا گیا۔جوہر ٹاؤن میں چننا لیا ریسٹورنٹ پر چھاپے کے دوران فریزر میں محفوظ اشیاء خوردونوش کے ناقص ہونے ،استعمال شدہ تیل اور ناقص سبزیوں کے استعمال کرنے،کچن ایریا میں کھلی نالیاں اور کھلے کوڑادان ،احاطے اور جسمانی صفائی کا خیال رکھے بغیر کام کرنے، ملازمین کا میڈیکل سرٹیفکیٹ مو جود نہ ہونے پر 25 ہزار جرمانہ اور 60 لیٹر ناقص تیل کو ضائع کر دیا گیا۔مین کینال بنک ہاؤسنگ سکیم میں فریش اوفاسٹ فوڈ پر چھاپے کے دوران احاطے اور جسمانی صفائی کا ناقص انتظام،کچن ایریا میں واش روم کے موجود ہونے پر 10ہزار جرمانہ، سپائسی فوڈ پیزا اینڈ زنگر برگر پر چھاپے کے دوران گندے اور رنگ آلودہ فریزر میں اشیاء کو محفوظ کرنے،ناقص تیل کے استعمال اور ایکسپائرڈ ڈبل روٹی پائے جانے پر 7 ہزار جرمانہ اور10kg بھلا،2kgچکن،2kgدہی موقع پر ضائع کر دیا گیا۔نعیم شہید روڈ پر رمضان بازارمیں 10kgخراب ٹماٹر اور 5kgآموں کو ضائع کر دیا گیا۔مین کینال ہاؤسنگ سکیم پر واقع سفیان ملک شاپ،چشتی جنرل سٹور اینڈ بیکرز ،ویلنشیا ٹاؤن میں فرائی چکس،کر مبز سویٹس اینڈ بیکرزکو لائسنس بنوانے اور بہتری لانے کے احکامات جاری کیے گئے جبکہ جوہر ٹاؤن میں لاہور بروسٹ کوتین دن کے اندرسرکاری احکامات کے مطابق بہتری لانے پر ڈی سیل،تاجپورہ میں بھائی جی پان شاپ،راجو پان شاپ،جارہ جی پان شاپ کو بھی ڈی سیل کر دیا گیا ۔

سٹنگ یونٹ سیل

مزید :

علاقائی -