میاں صاحب آپکی حکومت نے عوام کو عذاب میں مبتلا کر دیا : بلا ول بھٹو زرداری

میاں صاحب آپکی حکومت نے عوام کو عذاب میں مبتلا کر دیا : بلا ول بھٹو زرداری

  

کراچی(آن لائن)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے میاں صاحب آپ کی حکومت نے لوگوں کو عذاب میں مبتلا کردیا ہے، یہی حال رہا تو لوگ سڑکوں پر نکلنے پر مجبورہوں گے اور لوگ سڑکوں پر آئے تو میاں صاحب آپ کو چھپنے کی جگہ بھی نہیں ملے گی ، بد ھ کو نوری آباد پاورپلانٹ کی افتتاحی تقریب جس میں وزیر اعلیٰ سندھ اور صوبائی وزراء بھی موجود تھے سے خطاب میں انکا مزید کہنا تھا سندھ حکومت نوری آباد سے کراچی کو بجلی کی فراہمی کیلئے ٹرانسمیشن لائن بچھا رہی ہے۔ ملک میں بجلی کی ضرورت 21 ہزار میگاواٹ ہے ۔ سحر ی و افطار میں بھی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔ میاں صاحب نے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے وعدے پورے نہیں کیے۔اس موقع وزیراعلیٰ سیدمرادعلی شاہ کا اپنے خطاب میں کہنا تھا وزیرپانی وبجلی کورمضان میں بجلی کے مسائل پرپیشگی آگاہ کیاتھا،میری بات ایک کان سے سنی اوردوسرے سے نکال دی،وزیراعظم کوبھی غریب عوام کاکوئی خیال نہیں، برداشت کی بھی ایک حدہوتی ہے، کب تک برداشت کرتے رہیں،ماضی میں سندھ کیساتھ بہت زیادتیاں ہوئیں، اب نہیں ہونے دیں گے، نوری آبادپاورپلانٹ حیسکوکوبجلی فراہم کرے گا،اس سے حیدرآباد،جامشوروسمیت دیگرشہروں میں بجلی فراہم کی جائے گی۔ اس سے قبل بلاول بھٹوزرداری نوری آدپہنچنے تووزیراعلیٰ سندھ نے انکااستقبال کیا،بلاول بھٹوزرداری نے وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ پاورپلانٹ کے مختلف حصوں کامعائنہ کیا، افتتاح کے بعدنوری آبادپاورپلانٹ سے کراچی کو100میگاواٹ بجلی کی فراہمی شروع کردی گئی،یہ پاورپلانٹ 13ارب روپے کی لاگت سے تیارکیاگیاہے۔

مزید :

علاقائی -