کرپشن کیخلاف کام میں ملکی سرحدوں کی قید نہیں ، نیشنل کرائم ایجنسی برطانیہ کیساتھ شراکت داری انتہائی اہم ہے : چیئر مین نیب

کرپشن کیخلاف کام میں ملکی سرحدوں کی قید نہیں ، نیشنل کرائم ایجنسی برطانیہ ...

  

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ نیب نیشنل کرائم ایجنسی برطانیہ کے ساتھ شراکت داری کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک کے انسداد بدعنوانی کے اداروں کے درمیان تعاون سے بدعنوانی کی روک تھام کے لئے کوششوں میں تیزی آئے گی۔وہ کنٹری مینجر نیشنل کرائم ایجنسی برطانیہ عثمان احمد سے نیب ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کے دوران بات چیت کررہے تھے۔ اپنے خیرمقدمی کلمات میں چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کہا کہ نیب نیشنل کرائم ایجنسی برطانیہ کے ساتھ شراکت داری کو انتہائی اہمیت دیتا ہے کیونکہ بدعنوانی کی روک تھام کے کام میں ملکی سرحدوں کی قید نہیں ٗ دو اداروں کے درمیان تعاون سے بدعنوانی کی روک تھام کی کوششوں میں مدد ملے گی۔ انہوں نے دونوں اداروں کے درمیان قریبی تعاون کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے نیشنل کرائم ایجنسی برطانیہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ادارے نے 2016-17ء میں نیب کے چھ افسران کے لئے دو سٹڈی وزٹس کا اہتمام کیا جس سے نہ صرف نیب کے تفتیشی افسران کی تفتیشی مہارتوں میں اضافہ ہوا بلکہ ان کی سوچ اور بین الاقوامی طریقہ کار کے بارے میں وسعت پیدا ہوئی ہے۔ نیب کے تفتیشی افسران کی استعداد کار میں مزید اضافہ کے لئے نیشنل کرائم ایجنسی برطانیہ نے نیب کے متعلقہ ڈویژن کی مشاورت سے نیب افسران کے لئے تربیت کی بنیاد پر تجزیہ (ٹی این اے) پروگرام شروع کیا ہے۔ نصاب کے مضامین کو جلد حتمی شکل دی جائے گی جبکہ ماہرین کی طرف سے نشاندہی شدہ 6 شعبوں کے پانچ کورسز پاکستان میں ہوں گے۔ کنٹری مینجر نیشنل کرائم ایجنسی برطانیہ عثمان احمد نے بدعنوانی کی روک تھام کے لئے چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی قیادت میں نیب کی اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ نیب نیشنل کرائم ایجنسی برطانیہ کے ساتھ شراکت داری کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک کے انسداد بدعنوانی کے اداروں کے درمیان تعاون سے بدعنوانی کی روک تھام کے لئے کوششوں میں تیزی آئے گی۔وہ کنٹری مینجر نیشنل کرائم ایجنسی برطانیہ عثمان احمد سے نیب ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کے دوران بات چیت کررہے تھے۔ اپنے خیرمقدمی کلمات میں چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کہا کہ نیب نیشنل کرائم ایجنسی برطانیہ کے ساتھ شراکت داری کو انتہائی اہمیت دیتا ہے کیونکہ بدعنوانی کی روک تھام کے کام میں ملکی سرحدوں کی قید نہیں ٗ دو اداروں کے درمیان تعاون سے بدعنوانی کی روک تھام کی کوششوں میں مدد ملے گی۔ انہوں نے دونوں اداروں کے درمیان قریبی تعاون کا خیرمقدم کیا۔

چیئرمین نیب

مزید :

علاقائی -