ضمیر خریدنا یا خوفزدہ کرنے کیلئے دھمکیاں دینا مسلم لیگ نواز کا سیاسی کلچر ہے : عمران خان

ضمیر خریدنا یا خوفزدہ کرنے کیلئے دھمکیاں دینا مسلم لیگ نواز کا سیاسی کلچر ہے ...

  

ایبٹ آباد(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے ن لیگ یاتو ضمیر خریدتی ہے یا خوفزدہ کرنے کیلئے دھمکیا ں دیتی ہے، ایسا کرنا ن لیگ کا سیاسی کلچر ہے، وزیراعظم کے بیٹے خود کو شہزادے سمجھتے تھے خوشی کی بات ہے ان کو تلاشی کیلئے بلایا جارہا ہے، گز شتہ روز ایبٹ آباد میں ہائیڈرو پراجیکٹ کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عمران خان نے کہا اب تک ہم نے 180ہا ئیڈ رو ما ئیکر و پراجیکٹ کے پی کے میں بنائے ہیں،2000میگاواٹ بجلی کے منصوبوں پر کام جاری ہے، انشاء اللہ مائیکرو پراجیکٹ کے ایک منصو بے کو تکمیل تک پہنچا کرخیبرپختونخواہ سے تاریکی کا خاتمہ یقین بنائیں گے اگر وفاق تنگ نہ کرے تو باہر سے اپنی محنت کا پیسہ لاکر اپنے وسائل استعمال کرکے ترقی کے سفر کو جاری رکھیں گیں، ن لیگ ماضی میں جب چیف جسٹس کو خرید نہیں سکی تو عدالتوں پر حملہ آور ہوئی اور اب نہال ہا شمی کی دھمکیوں سے عیاں ہے کہ ن لیگ عدالتوں پر حملہ آور ہونے کیلئے تیار بیٹھی ہے، سپریم کورٹ کو چاہئے کہ وہ اس طرح کے بیانات کا سختی سے نوٹس لے، قبل ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری اپنے بیان میں عمران خان نے کہا ن لیگ خرید لیتی ہے یا دھمکاتی ہے، شرمناک دھمکیاں ن لیگ کا وطیرہ ہے اور نہال ہاشمی کا شرمناک بیان ن لیگ کا کلچر ہے، ن لیگ نے ماضی میں ججوں پر بھی حملے کیے۔

عمران خان

مزید :

علاقائی -