برطانوی نوجوانوں کا530فٹ جمپنگ کا شاندار مظاہرہ

برطانوی نوجوانوں کا530فٹ جمپنگ کا شاندار مظاہرہ

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ میں ایڈونچر کے شوقین نوجوانوں نے بلند چوٹی سے بیس جمپنگ کا شاندار مظاہرہ کیا۔برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ان منچلے نوجوانوں نے 530فٹ بلند اور خطرناک چوٹی سے بیس جمپنگ کا شاندار مظاہرہ کرکے سب کو حیران کردیا۔اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر ان کھلاڑیوں نے کسی آزاد پرندوں کی طرح اونچے پہاڑسے چھلانگ لگا کر اڑتے ہوئے بیس جمپنگ کی اور کسی بھی نقصان کے بغیر زمین پر پیراشوٹ کھول کر کامیابی سے اترے۔ان جانباز نوجوانوں نے ہزاروں فٹ بلندی سے اڑان بھر کر ناصرف بادلوں کو چیرتے ہوئے زمین کی جانب اپنا سفر کامیابی سے مکمل کیا بلکہ بہادری کاایسا مظاہرہ پیش کیا کہ شائقین محظوظ ہوئے بنا نہ رہ پائے۔

مزید :

علاقائی -