پاکستان کو کافی بار سبق سکھایا لیکن وہ ماضی کی غلطیوں کو دہرانے جا رہا ہے : راجناتھ کی ہر زہ سرائی
نئی دہلی(آن لائن)بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے دعوی کیا ہے کہ کشمیر ،کشمیری اور کشمیریت بھارت کا نعرہ ہے، اس نعرے کو حقیقت کا روپ دلانے کی ہر ممکن کوشش کی جائیگی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق میرٹھ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ کشمیرمیں امن دشمنوں کو کسی قیمت پر برداشت نہیں کیا جائیگا نہ ہی کشمیر میں فوجیوں پر حملہ کرنے والوں کوبخشا جائیگا ۔ فوج ہماری سلامتی کی ضمانت ہے ان پر حملے ناقابل برداشت ہیں۔ مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کیلئے مرکزی حکومت سرگرم ہے اور اس سلسلے میں بہت جلد کسی نتیجے پر پہنچنے کی کوشش کی جائیگی۔ کشمیر میں امن دشمنوں کی سرکوبی جاری رہیگی مذاکرات کیلئے منتخب نمائندوں کیلئے دروازہ کھلا ہے کشمیر ،کشمیری اور کشمیریت بھارت کا نعرہ ہے اور اس کو حقیقی معنوں میں عملاپایا جائیگا واجپائی کی سربراہی میں مسئلہ کشمیر کے کیلئے کافی کام کیا تھا۔ اب ایک مرتبہ پھر وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے شنجیدگی سے کام کررہی ہے، بھارت دہشتگردی کا شکار ہے اور اس میں سرحدپار کی دراندازی اور دہشتگردی عیاں ہے جس سے بھارت نمٹ رہا ہے۔ انہوں نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو کافی بار سبق سکھایا گیاہے لیکن وہ ماضی کی غلطیوں کو دہرائے جارہاہے انہوں نے بے بنیاد دعوی کیا کہ بھارت نے دنیا کے بیس ممالک کو دہشتگردی کے حوالے سے ثبوت بھی پیش کئے ہیں جس میں پاکستان کے ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں۔ دنیا کے اہم ترین ممالک کو وہ ویڈیو بھی پیش کی گئی ہیں کنٹرول لائن پر پاکستانی فوجیوں نے دو بھارتی فوجیوں کے سر قلم کئے ہیں ہر فورم پر پاکستان کو بے نقاب کرنے کی کوشش کی جائیگی۔
راجناتھ