چین : سرکاری افسران کی بدعنوانی پر قابوپانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے انقلابی اقدامات

چین : سرکاری افسران کی بدعنوانی پر قابوپانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے انقلابی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گویانگ (اے پی پی) چین میں سرکاری حکام بدعنوانی پر قابوپانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے انقلابی اقدامات کئے گئے ہیں۔ چینی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوب مغربی صوبہ گزیاؤکی کئی کاؤنٹیز میں ہر گاؤں میں عوامی اجتماع کی جگہوں پر’’بگ ڈیٹا‘‘ کے نام سے کلاؤڈ کمپیوٹنگ پلیٹ فارم قائم کئے گئے ہیں۔ یہ اقدام چینی حکومت کے 2016ء سے 2020ء کے دوران ہر سال ایک کروڑ غریب چینی شہریوں کو متوسط طبقے میں شامل کرنے کے بڑے منصوبے کا حصہ ہے۔ بگ ڈیٹا نام کے ان مراکز تک ہر شہری کو رسائی حاصل ہے اور یہ ابتدائی مرحلے میں ان دوردراز پہاڑی علاقوں میں قائم کئے گئے ہیں جہاں غریب طبقہ کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ ان مراکز میں رکھے گئے کمپیوٹرز پر کوئی بھی شہری اپنا نام درج کرکے اپنے گاؤں اورعلاقے کیلئے سرکاری پالیسیوں، منظور شدہ منصوبوں، مختلف شعبوں کو دی گئی حکومتی سبسڈی بارے تمام معلومات منٹوں میں حاصل کرسکتا ہے۔ اس طرح یہ مراکز سرکاری حکام کی بدعنوانی روکنے میں نہایت موثر ثابت ہورہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سرکاری حکام ان مراکز پر اچانک چھاپے بھی مارے جاتے ہیں۔
تاکہ کوئی ان میں موجود اعدادوشمار میں کوئی ردوبدل نہ کرسکے۔ ان مراکز پر شکایات کے اندراج کا نظام بھی موجود ہے اور ایسی ہی شکایات کے نتیجہ میں کروڑوں یوآن کے گھپلے کرنے والے سرکاری افسران فوری پکڑے جارہے ہیں۔ چینی شہریوں کا کہنا ہے کہ اس نظام سے شکایات کے اندراج میں وقت کی بھی بچت ہورہی ہے اور شکایات فوری طور پر اعلیٰ ترین سطح پر پہنچ جاتی ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -