جدہ‘ پاکستان قومی یکجہتی فورم کی جانب سے یوم تکبیر کی تقریب کا اہتمام

جدہ‘ پاکستان قومی یکجہتی فورم کی جانب سے یوم تکبیر کی تقریب کا اہتمام

  

جدہ (محمد اکرم اسد) یوم تکبیر کی تقریبات کے سلسلے میں ایک پرجوش تقریب کا اہتمام پاکستان قومی یکجہتی فورم کی جانب سے کیا گیا جس میں فورم کے ممبر تمام سیاسی پارٹیوں پی پی پی۔مسلم لیگ۔ایم کیو ایم۔جمعیت علماء اسلام۔جماعت اسلامی ، اے این پی، جموں کشمیر کمیونٹی ، پی ٹی آء اور دیگر جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔فورم کے کنوینر ریاض بخاری نے خطاب میں پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے میں معاون پاکستان کی تمام لیڈر شپ کو خراج تحسین پیش کیا کہ پاکستان کو پہلی اسلامی ایٹمی قوت بنا کر پاکستان کی سرحدوں کو مضبوط کیا آج یہاں تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندے پاکستان کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔تمام جماعتوں کے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوکر دیار غیر میں مثبت پیغام جاتا ہے ہم اپنے اندر اتحاد پیدا کرکے ملک کی معیشت کو مضبوط کرسکتے ہیں۔گروہ بندیاں ہمارے ملک کیلئے نیک نامی کا باعث نہیں۔ ریاض بخاری نے افطار میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کا شکریہ ادا کیا تقریب کے آخر میں پاکستان کی سالمیت اور ترقی اور شھداء کشمیر کے لیے اجتماعی دعا کی گئی۔

مزید :

عالمی منظر -