جوہانسبرگ: میاں اقبال کے ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعائیہ تقریب

جوہانسبرگ: میاں اقبال کے ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعائیہ تقریب

  

جوہانسبرگ(بیورورپوٹ)وائس چئیرمین پاکستان ساؤتھ افریقہ ایسوسی ایشن میاں نصیر احمد کے بڑے بھائی میاں اقبال (مرحوم) کے ایصال ثواب کے لئے وسیع پیمانے پر خصوصی دعائیہ تقریب اور قرآن خوانی کا اہتمام گزشتہ روز دارالعلوم پریٹوریا میں کیا گیا اور افطاری کا بھی اہتمام کیا گیا،جس میں پاکستانیوں کی کثیر تعداد جس میں بزنس مین ایسوسی ایشن اور میڈیا کے لوگ بھی شامل تھے،مفتی اعظم ساؤتھ افریقہ قاری اکبر ہزاروی نے مرحوم کے بلند درجات کیلئے خصوصی دعا کی،افطاری کے انتظامات کی ذمہ داری امانت علی تارڑ،راجہ شہزاد،ذاہد افضل اور چودھری خضر نے احسن انداز سے نبھائی،میاں نصیر احمد اور میاں براد ران نے تعزیت کے لئے آنے والے دوست احباب کا شکریہ ادا کیا۔

مزید :

عالمی منظر -