یمنی عوام کو محرومی، وبا اور موت کا سامنا ،دنیا تماشادیکھ رہی ہے ،اقوام متحدہ

یمنی عوام کو محرومی، وبا اور موت کا سامنا ،دنیا تماشادیکھ رہی ہے ،اقوام متحدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صنعاء(این این آئی)اقوام متحدہ نے کہاہے کہ یمن مکمل طور تباہ ہو رہا ہے، عوام کو جنگ، قحط اور ہیضے کا سامنا ہے اور دنیا دیکھ رہی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سربراہ برائے امداد سٹیفن او برائن نے سکیورٹی کونسل میں خطاب کے دوران کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ دنیا کے سب سے بڑے خوراک کے بحران کو ختم کیا جائے اور یمن کو واپس بقا کے راستے پر لایا جائے۔بحران آ نہیں رہا اور نہ ہی بحران کا خطرہ منڈلا رہا ہے بلکہ بحران ہمارے ہوتے ہوئے موجود ہے۔ یمن کی عوام کو محرومی، وبا اور موت کا سامنا ہے اور دنیا دیکھ رہی ہے۔سٹیفن او برائن نے کہا کہ غریب عرب ملک کا بحران مکمل سماجی، معاشی اور ادارتی تباہی کی جانب جا رہا ہے۔سٹیفن او برائن نے سعودی عرب کی قیادت میں اتحاد کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
اقوام متحدہ کے ایلچی اسماعیل شیخ احمد نے یمن سے واپسی پر اقوام متحدہ کو مطلع کیا کہ مذاکرات کی تمام کوششیں ناکام رہیں۔

مزید :

عالمی منظر -