یوکرین ‘ کیف میں پانی کی زیر زمین پائپ لائن پھٹنے سے سی سی ٹی وی کیمروں کا نظام درہم برہم

یوکرین ‘ کیف میں پانی کی زیر زمین پائپ لائن پھٹنے سے سی سی ٹی وی کیمروں کا ...

  

کیف (اے پی پی) یوکرین کے دارالحکومت کیف میں پانی کی زیر زمین پائپ لائن پھٹنے سے سی سی ٹی وی کیمروں کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ پانی سپلائی کرنے والی پائپ لائن زوردار دھماکے سے پھٹ گئی

جس کے باعث کئی عمارتون کے شیشے ٹوٹے،گاڑیوں کو نقصان پہنچنے کے ساتھ خفیہ کیمروں کا نظام بھی درہم برہم ہو کر رہ گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ پائپ لائن پانی کی سپلائی کا پشریشر چیک کرنے کے دوران پھٹی،پائپ لائن بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -