پیرس معاہدے پر قائم رہنا انتہائی ضروری ہے: اقوام متحدہ

پیرس معاہدے پر قائم رہنا انتہائی ضروری ہے: اقوام متحدہ

  

نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے کہا ہے کہ دنیا کے لیے انتہائی ضروری' وہ ماحولیاتی تبدیلی سے پیدا ہونے والے خطرے کا سامنا کرنے کے لیے متحد ہو جائے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیو یارک میں بات کرتے ہوئے انتونیو گوتیرس نے کہا کہ اگر کسی ملک کو 2015 میں طے کیے جانے والے پیرس معاہدہ پر شکوک ہیں، دوسرے ممالک پر لازم ہے کہ وہ اس پر ڈٹے رہیں۔نیو یارک یونیورسٹی میں بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اگر کسی ملک کی حکومت کو لگتا ہے کہ دنیا کو اس معاہدے کی ضرورت نہیں ہے، تو دوسرے ملکوں پر لازم ہے کہ وہ متحد رہیں اور اپنے موقف پر ڈٹے رہیں۔خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سات امیر ترین ملکوں کی تنظیم جی سیون کے دوسرے رہنماؤں کے برعکس پیرس معاہدے کی حمایت کرنے سے انکار کر دیا ہے اور بہت جلد وہ اس معاملے پر امریکہ کا موقف طے کریں گے۔اس سے پہلے بھی صدر ٹرمپ کہہ چکے ہیں کہ گلوبل وارمنگ ایک دھوکہ ہے جسے چین نے بنایا ہے اور انھوں نے پیرس معاہدے سے منحرف ہونے کی دھمکی بھی دی ہے۔140 سے زائد ممالک، بشمول امریکہ، نے پیرس معاہدے کی تجدید کی ہے لیکن صدر ٹرمپ نے اپنی صدارتی مہم کے دوران اس کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ یہ امریکہ کی معیشت کے لیے نقصان دہ ہے۔

مزید :

عالمی منظر -