المحمدیہ سٹودنٹس کی جانب سے مختلف شہروں میں عوامی مقامات پر افطار کا اہتمام

المحمدیہ سٹودنٹس کی جانب سے مختلف شہروں میں عوامی مقامات پر افطار کا اہتمام

  

لاہور( ایجوکیشن رپورٹر) المحمدیہ سٹودنٹس کی جانب سے لاہور سمیت مختلف شہروں میں عوامی مقامات پر افطار کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ چوکوں چوراہوں اور دیگر عوامی مقامات پرپر المحمدیہ سٹوڈنٹس کے کارکنان نے شہریوں کو افطاری کا سامان فراہم کر رہے ہیں۔ راہ گیروں ااور مسافروں کی جانب سے المحمدیہ سٹوڈنٹس کے اس اقدام کو سراہاجا رہا ہے ۔ المحمدیہ سٹوڈنٹس کے ترجمان حنظلہ عماد نے اس مہم کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ بہت سے شہری سفر میں یا راستے میں ہونے باعث افطار سے محروم رہ جاتے ہیں یا مناسب انداز میں افطار نہیں کر پاتے ہیں۔ ایسے روزہ داروں کے لیے المحمدیہ سٹوڈنٹس کی جانب سے چوکوں طوراہوں پر افطار فراہم کیا جاتا ہے۔ المحمدیہ سٹوڈنٹس افطار کے لیے دسترخوان نہیں لگاتی ہے بلکہ راہگیروں کو ان کی سواریوں پر ہی افطاری کا سامان فراہم کیا جاتا ہے۔

حنظلہ عماد نے مزید کہا کہ رمضان المبارک ہمیں نیکی اور بھلائی کا درس دیتا ہے۔ اس مہینے میں ہم یہ سیکھتے ہیں کہ دوسروں کے لیے آسانی کیسے پید اکرنی ہے۔ اس مہم کی بدولت سینکڑوں روزہ داروں کو روزانہ کی بنیا دپر روزہ افطار کروایا جاتا ہے۔ افطار میں کھجوریں ،میٹھا پانی اور پھل کے ساتھ روزہ داروں کی تواضع کی جاتی ہے۔اس مہم کو رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ملک بھر میں پھیلایا جائے گا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -