دو ماہ میں 8000پارٹنر سکولوں کی مانیٹرنگ مکمل کی گئی،عمران یعقوب

دو ماہ میں 8000پارٹنر سکولوں کی مانیٹرنگ مکمل کی گئی،عمران یعقوب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف)کے مانیٹرنگ اینڈ ایویلیو ایشن ڈپارٹمنٹ کی اولین ترجیح اپنے پارٹنر سکولوں کو پیف قواعدو ضوابط پر عمل کرنے میں رہنمائی کرنا ہے تاکہ معیاری تعلیم کے لیے درکارسہولیات سے طالب علموں کو بھرپور فائدہ اٹھاسکیں۔ رواں مالی سال اپریل تا مئی 8000پارٹنر سکولوں کی مانیٹرنگ مکمل کی گئی۔ایم ڈی طارق محمود نے یہ بات اپنے دفتر میں ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹرسپورٹ سروسز عمران یعقوب اور پروگرام ڈائریکٹر ز کے ساتھ اجلاس میں کہی۔ اس دوران ریجنل آفس ملتان اور راولپنڈی کے سربراہان نے بھی بذریعہ وڈیو کا ل شرکت کی ۔یم ڈی پیف نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے پیف کو طلباء داخلہ کے اہداف حاصل کرنے اور پارٹنر سکولوں کے معیار تعلیم پر اطمینا ن کا اظہار کیا ہے۔
اس لیے اب پیف اساتذہ کی جدید تدریسی تصورات پر تربیت کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ ابتدائے بچپن کی تعلیم کے منصوبے میں تو سیع کی منصوبہ بندی کی غرض سے اساتذہ کو خصوصی تربیت دی جائے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارٹنر سکولوں کی ماہانہ ادائیگی بروقت کی جائے تاکہ ان کو تعلیم مشن کی تکمیل میں دقت کا سامنا نہ کر نا پڑے۔