حکومت نے این اے 130کی حالت کو سنوارنے کیلئے کچھ کیا ، عثمان حمزہ

حکومت نے این اے 130کی حالت کو سنوارنے کیلئے کچھ کیا ، عثمان حمزہ

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف این اے 130کے مرکزی رہنما و سابق صدر یوتھ ونگ ملک عثمان حمزہ اعوان نے کہا ہے کہ لاہور کو پیرس بنانے کا دعوی کرنے والوں نے این اے 130کی حالت کو سنوارنے کے لئے کچھ بھی کیا ہے اور یہ حلقہ یہاں سے منتخب ہونے والوں کی بے بسی کی تصویر بنا ہوا ہے ۔

پینے کا صاف پانی اور بہترین سیوریج سسٹم یہاں کے عوام کا بھی حق ہے جو ان کو نہیں دیا جارہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اس حلقہ کی مختلف یونین کونسلوں کے دورے کے دوران عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ملک عثمان حمزہ اعوان کا کہنا تھا کہ ڈوگرائے کلاں کے عوام کا کیا قصور ہے کہ انہیں ضروریات زندگی کی بنیادی سہولیات سے دور رکھا جارہا ہے کیا ان عوام کا یہ قصور ہے کہ وہ عمران خان سے محبت کرتے ہیں ۔انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ اسی طرح سے عمران خان سے اپنا رشتہ مضبوطی سے نھبائیں آئندہ الیکشن میں کامیاب ہونے کے بعد یہاں سے منتخب عمران کے سپاہی علاقے کی تقدیر بدل دیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -