بدترین لوڈ شیڈنگ عوام کیلئے عذاب بن گئی ہے، ظاہرہ کسانہ

بدترین لوڈ شیڈنگ عوام کیلئے عذاب بن گئی ہے، ظاہرہ کسانہ

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) آل پاکستان گجر خواتین ایسوسی ایشن کی نائب صدر ظاہرہ عمر کسانہ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے دوران سحر و افطار اور نما ز تراویح کے اوقات میں لو ڈ شیڈنگ نہ کرنے کے حکومتی دعوے ریت کی دیوار ثابت ہو ئے ہیں، بدترین لوڈ شیڈنگ عوام کیلئے عذاب بن گئی ہے جو حکمران عوام کو بنیادی سہولیات فراہم نہیں کرسکتے انہیں اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے ۔ گذشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے انہو ں نے کہا کہ6ماہ میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے دعوے داروں نے ملک کو اندھیروں میں دھکیل دیا ہے ، غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے عوام پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔

، مساجد میں پانی نہ ہونے سے نمازیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ انہو ں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا جا ئے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -