وزیراعظم کا نااہل ہو نا نوشتہ دیوار ہے ، جے آئی ٹی درست سمت جارہی ہے ،نسیم زہرا

وزیراعظم کا نااہل ہو نا نوشتہ دیوار ہے ، جے آئی ٹی درست سمت جارہی ہے ،نسیم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر ) تحریک انصاف سینٹرل پنجاب ایڈوائزری کمیٹی کی رکن اور ممبر کنٹونمنٹ بورڈ نسیم زہراء نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا نااہل ہو نا نوشتہ دیوار ہے جے آئی ٹی درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے لیکن حکمران مختلف اوچھے ہتھکنڈوں سے جے آئی ٹی پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دوسری جانب رمضان میں ہوشربا مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکلوادی ہیں حکومت مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام ہو چکی ہے۔

حکمرانوں کا بس چلے تو وہ نوٹوں پر بھی اپنی تصویر چھاپ دیں۔

انہوں نے کہا کہ کشکول توڑنے کے دعویدار حکمرانوں نے قرضوں کے لئے اب دیگ اٹھا لی ہے غیر ملکی قرضے لیکر سارا ملک عالمی مالیاتی اداروں کے پاس گروی رکھا جارہا ہے

غیر ملکی قرضے عوام نہیں حکام پر خرچ ہوتے ہیں لیکن اس کی ادائیگی عوام کا خون نچوڑ کر کی جارہی ہے اور مختلف قسم کے بے جا ٹیکس لگا کر عوام کا سانس لینا بھی مشکل ہو چکا ہے۔