نہال ہاشمی کی جانب سے قومی اداروں کو دھمکیاں دینے کی مذمت
لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کے رہنماء نصیر احمد، شیخ علی سعید، عبدالکریم میو، وقاص پرنس، حمزہ شیخ، ارشد لودھی، رانا محمد منیر، توقیر اکرم نے اپنے مشترکہ بیان میں مسلم لیگ (ن) کے نہال ہاشمی کی جانب سے قومی اداروں کا دھمکیاں دینے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا وطیرہ رہا ہے کہ جب بھی اس کے احتساب کی بات کی جائے تو یہ قومی اداروں میں پھوٹ ڈلوانے اور قومی سلامتی کے اداروں پر حملہ کرنے سے بھی نہیں چوکتے مسلم لیگ (ن) کے رہنماء سمجھ چکے ہیں کہ ملک کو لوٹ کر بیرون ملک جائیداد بننے کا شریف فیملی کے پاس کوئی ثبوت نہ ہے۔
شریف فیملی کو کوئی بھی شخص سزا اور نا اہلی سے نہیں بچا سکتا لہذا مسلم لیگ (ن) کی پالیسی کے مطابق فیصلہ آنے سے پہلے ہی ملک میں احتساب کرنے والے اداروں کو ڈرایا اور دھمکیاں جائے سابق دور حکومت میں بھی (ن) لیگی رہنماؤں نے سپریم کورٹ پر حملہ کر کے اس کے تقدس کو پامال کر لیا تھا آج ایک بار پھر مسلم لیگ (ن) شریف فیملی کو کرپشن سے بچانے کے لیے قومی اداروں کی توڑ پھوڑ اور خانہ جنگی کی منصوبہ بند ی کر رہے ہیں نہال ہاشمی کی گیڈر بھبکیوں سے ثابت ہو چکا ہے کہ (ن) لیگ امریت کی پیداوار ہے اور امروں نے کبھی بھی اپنے آپ کو احتساب کے لیے پیش نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ حملہ کیس میں مجرموں کو عبرتناک سزائیں دی جاتی تو نہال ہاشمی جیسے کرپٹ لوگوں کے سرپرستوں کو قومی اداروں کو دھمکیاں دینے کی جرات نہ ہوتی انہوں نے چیف جسٹس سے اپیل کی کہ وہ نہال ہاشمی کے بیانات پر سو موٹو نوٹس لے کر ان کے خلاف مقدمہ درج کروائیں۔