لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی ری سٹرکچرنگ کا اعلان

لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی ری سٹرکچرنگ کا اعلان

  

لاہور(پ ر) وائس چانسلر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کو ملک کی بہترین یونیورسٹیوں کی صف میں کھڑا کرنے کے لئے اس کی ری سٹرکچرنگ کا اعلان کیا ہے جس کی تحت یونیورسٹی میں انٹرمیڈیٹ کالج کی علیحدہ عمارت اور متعدد پراجیکٹس مکمل کئے جائیں گے۔فنڈز کی ڈی سنٹرلائزیشن،عارضی ملازمین کو مستقل،سلیکشن بورڈز کا انعقاد اور سٹاف ہاؤسنگ سکیم شروع کی جائے گی۔ چار سال کے لئے وائس چانسلر تعینات ہونے کے بعد فیکلٹی اور ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے کہاکہ میری کوشش ہو گی کہ اس ادارے کو ایسی مثالی تربیت گاہ میں تبدیل کر دیا جائے جہاں اعلیٰ درجے کی تدریس و تحقیق ہو اورشاندار تربیت سے طالبات معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کا وژن لے کر نکلیں۔ ریسرچ کے لئے سکالرز کو ہر ممکن سہولت اور مراعات کا اعلان کرتی ہوں ۔

وائس چانسلر نے ذاتی ضروریات کیلئے ملازمین کیلئے قرضے کی حد دگنا کردی۔ انہوں نے کہا کہ سٹاف کے ہاؤس رینٹ، اوورٹائم رولز اور یونیورسٹی الاؤنس کے حوالے سے مثبت پیش رفت ہو رہی ہے اس ضمن میں پنجاب حکومت کے تمام نوٹی فکیشن پر عملدرآمد کیا جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -