پی ٹی آئی کرپشن کے خلاف تاریخی مہم چلا رہی ہے ، تبسم وھرہ
لاہور(لیڈی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما تبسم انواروھرہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی کرپشن کے خلاف تاریخی مہم چلا رہی ہے جس سے کئی دہائیوں سے مُک مکا کر کے اقتدار کی باریاں لینے والوں کے اصل چہرے قوم کے سامنے بے نقاب ہوئے آئندہ عام انتخابات میں(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی طویل پارٹنر شپ کو توڑیں گے۔
تبھی اس ملک سے کرپشن کے ناسور کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہو سکے گا پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ ایک ہی سکے کے دو رخ اور ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے میں دونوں برابر کے شریک ہیں انہو ں نے کہا کہ پیپلز پارٹی والے عمران خان کی نا اہلی کے خواب دیکھنے کی بجائے اپنی فکر کریں جنہیں پوری قوم نا اہل قرار دے کر مسترد کر چکی ہے۔