مولانا سید امیر حسین حسینی انتقال کرگئے

مولانا سید امیر حسین حسینی انتقال کرگئے

  

لاہور ( ایجوکیشن رپورٹر) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی اور علامہ سید نیاز حسین نقوی کے بہنوئی جامعہ علمیہ ڈیفنس کے بزرگ مدرس حجتہ الاسلام والمسلمین مولانا سید امیر حسین حسینی انتقال کرگئے ہیں۔ مرحوم کو کراچی میں دفن کردیا گیا۔ ان کے انتقال پر قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی، وفاق المدارس الشیعہ کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری، شیعہ علما کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی، شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری اور دیگر رہنماوں نے علمی شخصیت اور استاد مولانا امیر حسینی کی وفات پراظہار تعزیت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -