انسان کی زندگی میں کتنے راز ہوتے ہیں؟ ماہرین نے دریافت کرلیا

انسان کی زندگی میں کتنے راز ہوتے ہیں؟ ماہرین نے دریافت کرلیا
 انسان کی زندگی میں کتنے راز ہوتے ہیں؟ ماہرین نے دریافت کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کولمبیا(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک دلچسپ مطالعے میں کولمبیا بزنس اسکول کے ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ ہر انسان اپنی پوری زندگی میں اوسطاً 13 باتیں ساری دنیا سے چھپاتا ہے یعنی 13 راز رکھتا ہے۔ ان میں سے 5 راز اس قدر خفیہ ہوتے ہیں کہ ان کا تذکرہ وہ کسی سے بھی نہیں کرتا البتہ 8 باتیں وہ اپنے قریب ترین دوستوں ہی کو بتاتا ہے یعنی انہیں اپنا رازدار بنالیتا ہے۔ہر انسان کی زندگی میں کچھ نہ کچھ باتیں ایسی ضرور ہوتی ہیں جنہیں وہ دوسروں کے سامنے لانا پسند نہیں کرتا بلکہ کوشش کرتا ہے کہ اس کی وہ باتیں کسی کو بھی پتا نہ چلیں۔ ماضی میں کی گئی تحقیقات میں ایسی تقریباً 13 ہزار باتوں کی نشاندہی ہوچکی ہے جنہیں لوگ دوسروں سے چھپاتے ہیں جبکہ ان کی نوعیت معمولی غلطیوں سے لے کر سنجیدہ کوتاہیوں تک ہوسکتی ہے۔کولمبیا بزنس اسکول کے ماہرینِ نفسیات نے ان تمام باتوں کو 38 زمروں (کٹیگریز) میں تقسیم کرنے کے بعد 2000 سے زائد رضاکاروں پر مطالعہ شروع کیا جس میں ایک طرف ان سے مختلف سوالنامے پْر کروائے گئے جب کہ دوسری جانب گزشتہ چند برسوں میں ان کے انفرادی رازوں کے حوالے سے ان کی ذہنی و جسمانی صحت کا جائزہ بھی لیا گیا۔