سروس سٹرکچر ،سوشل سکیورٹی ہسپتالوں کے ڈاکٹرز کا وزیر اعلیٰ سے مداخلت کا مطالبہ

سروس سٹرکچر ،سوشل سکیورٹی ہسپتالوں کے ڈاکٹرز کا وزیر اعلیٰ سے مداخلت کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (خبرنگار) محکمہ سوشل سیکیورٹی ہسپتالوں کے ڈاکٹروں نے سروس سٹرکچر کی منظوری کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر محنت سے مداخلت کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ایک طرف تو وزیر محنت و افرادی قوت راجہ اشفاق سرور سوشل سکیورٹی ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے ساتھ مسائل حل کرنے کیلئے مذاکرات کر رہے ہیں جبکہ دوسری طرف سوشل سکیورٹی بیوروکریسی ڈاکٹرز کے مسائل پر توجہ دینے کی بجائے انتقامی کاروائی پر تلی ہوئی ہے، ڈاکٹروں کو ہراساں کیا جا رہا ہے اور اُن کے تبادلے کیئے جا رہے ہیں۔ سوشل سکیورٹی بیوروکریسی کی وجہ سے ڈاکٹرز میں سخت بے چینی پائی جارہی ہے۔ان خیالات کا اظہارسوشل سیکیورٹی ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے عہدیداران ڈاکٹر صفدر بلوچ اور دیگر نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران کیا ہے۔ عہدیداران نے وزیر محنت و افرادی قوت راجہ اشفاق سرور سے مطالبہ کیا کہ کمشنر سوشل سکیورٹی کو تبدیل کیا جائے اور انتقامی کاروائیاں بند کر کے سوشل سکیورٹی ڈاکٹرز کے مسائل حل کیے جائیں۔ سوشل سیکیورٹی ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ مداخلت کر کے ان کے سروس سٹرکچر کی منظوری دیں۔ وگرنہ صوبائی سطح پر احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔

مزید :

صفحہ آخر -