پاک فوج کیخلاف پیغامات اپ لوڈ کرنے والا ملزم ریمانڈپرایف آئی اے کے حوالے

پاک فوج کیخلاف پیغامات اپ لوڈ کرنے والا ملزم ریمانڈپرایف آئی اے کے حوالے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے فیس بک پر پاک فوج اور حکمرانوں کے خلاف پیغامات اپ لوڈ کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو 2روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کی تحویل میں دے دیاہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ غلام شبیر چیمہ کے روبرو ایف آئی اے ملزم عدنان افضل قریشی کو گرفتار کر کے پیش کیا، تفتیشی افسر آشر آرون نے موقف اختیار کیا کہ ملزم ڈیفنس فیز ون کے کے بلاک میں واقع 271 نمبر گھر میں فیس بک اکاؤنٹ چلا رہا تھا، ملزم فیس بک اکاؤنٹ کے ذریعے پاک فوج اور حکمرانوں کے خلاف نفرت انگیز مواد اپ لوڈ کر رہا تھا، ملزم کے گھر پر چھاپہ مار کر ڈیجیٹل میڈیا اور پاک فوج اور حکمرانوں کیخلاف فائلیں قبضہ میں لے لی گئی ہیں، تفتیشی افسر نے مزید موقف اختیار کیا کہ ملزم مقدمہ کی تفتیش کے لئے ملزم عدنان افضل قریشی کا چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے، عدالت نے دلائل سننے اور ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعدایف آئی اے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے مذکورہ بالا حکم جاری کردیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -