بلاول بھٹو نے پی پی جنوبی پنجاب کے ڈویژنل اورضلعی عہدیداران کا اعلان کردیا

بلاول بھٹو نے پی پی جنوبی پنجاب کے ڈویژنل اورضلعی عہدیداران کا اعلان کردیا

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چےئرمین بلاول بھٹو کی جانب سے جنوبی پنجاب کی تین ڈویژنوں اوربارہ اضلاع کی پارٹی تنظیموں کے عہدیداران کا اعلان کردیاگیا ہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیرہ غازی خان ڈسٹرکٹ کیلئے سردار عرفان اللہ کھوسہ کو صدر ، علی مراد کھیتران کو جنرل سیکرٹری، محمد اختر پرویز کو انفارمیشن سیکرٹری مقرر کیاگیا ہے۔ ڈسٹرکٹ مظفر گڑھ کیلئے انجینئر ملک بلال احمد کھر صدر، ملک مظہر حسین پاہور جنرل سیکرٹری اور نعیم رضا جھانب انفارمیشن سیکرٹری مقرر،ڈسٹرکٹ لیہ کیلئے ملک محمد رمضان بھلر صدر، ڈاکٹر جاویداقبال کنجال جنرل سیکرٹری اور قاضی احسان اللہ ایڈووکیٹ سیکرٹری انفارمیشن، ڈسٹرکٹ راجن پور کیلئے سردار وقاص نوید احمد گورچانی صدر،مرزا طارق محمود جنرل سیکرٹری اور نائیک خالد راجپوت کو انفارمیشن سیکرٹری مقرر کیاگیا ہے۔ بہاولپور ڈسٹرکٹ کیلئے ملک شاہ رخ خان صدر، ارشاداحمد سوریا جنرل سیکرٹری اوررانا سلیم احمد انفارمیشن سیکرٹری ، ڈسٹرکٹ بہاولنگر کیلئے حاجی غنضفر امین اکوکا صدر، ملک محمد سلیم جنرل سیکرٹری اور علی حسین سید سیکرٹری انفارمیشن، ڈسٹرکٹ رحیم یارخان کیلئے چوہدری جاوید اقبال وڑائچ صدر، قاضی احمد سعید جنرل سیکرٹری اور سعید ناصرکوانفارمیشن سیکرٹری مقرر کیاگیا ہے۔ ملتان ڈویژن کیلئے میاں کامران عبداللہ مرال صدر ، راؤ ساجد علی خان جنرل سیکرٹری اور چوہدری محمد یاسین انفارمیشن سیکرٹری، ملتان سٹی کیلئے ملک نسیم لابر ایڈووکیٹ صدر، اے ڈی بلوچ جنرل سیکرٹری اور ریاض حسین رضا انفارمیشن سیکرٹری، ڈسٹرکٹ خانیوال کیلئے مظہر چوہان صدر، قاسم رضا تھاہیم جنرل سیکرٹری اور راؤ گل فران شکیل انفارمیشن سیکرٹری، ڈسٹرکٹ وہاڑی کیلئے محمود حیات خان ٹوچی صدر، سید اعجاز حسین شاہ جنرل سیکرٹری اور اشفاق بلوچ سیکرٹری انفارمیشن ، ڈسٹرکٹ لودھراں کیلئے امداد اللہ عباسی صدر، حسین احمد رضوی ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری اور نیاز احمد سومرو کوسیکرٹری انفارمیشن مقرر کیاگیاہے۔ دریں اثناء پی پی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود اور پارٹی کی فیڈرل کونسل کے رکن عبدالقادر شاہین نے ڈویژنل اورڈسٹرکٹ تنظیموں کے عہدیداران کومبارکباد دیتے ہوئے امیدظاہر کی ہے کہ وہ جنوبی پنجاب میں پارٹی کی مضبوطی اور بھٹو ازم کیلئے دن رات کام کریں گے۔

عہدیداران

aq2

عثمان ملک پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے قائم مقام سیکرٹری جنرل مقرر

لاہور(نمائندہ خصوصی) عثمان ملک کوپاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کا قائم مقام سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا گیاہے۔ عثمان ملک کو یہ ذمہ داری سیکریٹری جنرل ندیم افضل چن کی بیرون ملک مصروفیات کی وجہ سے دی گئی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -