پاکستانی پرچموں میں لپٹی کشمیریوں کی لاشیں حکمرانوں کو جھنجوڑ رہی ہیں: عبدالرحمٰن مکی

پاکستانی پرچموں میں لپٹی کشمیریوں کی لاشیں حکمرانوں کو جھنجوڑ رہی ہیں: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( خصوصی رپورٹ ) دفاع پاکستان کونسل و جماعۃ الدعوۃ کے مرکزی رہنما پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی نے کہا ہے مقبوضہ کشمیر بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے۔ تحریک آزادی کو دہشتگردی قرار دے کر دنیا کو دھوکہ نہیں دیا جاسکتا۔ کشمیری نوجوانوں کی شہادتیں تحریک آزادی کیلئے تقویت کا سبب بنیں گی، حکومت کے پاس حافظ سعید کی نظر بندی کا کوئی جواز نہیں، انکی گرفتاری سے تحریک آزادی کو کچلنے کا منصوبہ بنانے والے ناکام ہو چکے ہیں۔ کشمیری اسلام و پاکستان کی خاطر قربانیاں دے رہے ہیں، ماہ رمضان میں بھی کشمیریوں کیلئے تحریک جاری رکھیں گے۔ گزشتہ روزدورہ کراچی کے دوران افطار ڈنر سے خطاب میں انکا مزید کہنا تھا کشمیر میں انڈیا کی ریاستی دہشت گردی دن بدن بڑھتی جارہی ہے،روزانہ کی بنیاد پر کشمیریوں کا قتل کیا جا رہا ہے۔ پیلٹ گنوں سے معصوم بچوں اور بچیوں کی بینائی چھینی جارہی ہے۔ بزرگ کشمیری قائد سید علی گیلانی سمیت دیگر قائدین نظربند ہیں اور ہزاروں سرگرم کشمیریوں کو گرفتار کر کے جیلوں میں ڈال دیا گیا ہے، لیکن نام نہاد حقوق انسانی کے اداروں اور ملکوں نے نہتے کشمیریوں کی نسل کشی پر مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ حکومت پاکستان بھی کشمیر کا مسئلہ عالمی سطح پر اس انداز میں نہیں اٹھا رہی، جس طرح اسے اٹھانا چاہیے۔ بھارتی میڈیا اور حکومت کی جانب سے حریت قائدین کیخلاف مذموم پروپیگنڈا کر کے تحریک آزادی کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ اسلام آباد حکومت کوچاہیے کہ وہ بھارتی دہشت گردی کوبین الاقوامی سطح پربے نقاب کرنے کیلئے اپنے سفارتخانوں کو متحرک کرے اور اس سلسلہ میں کسی قسم کی غفلت سے کام نہ لیا جائے۔ بھارت پاکستان میں صوبائیت، لسانیت اور فرقہ وارانہ قتل وغارت گری کیلئے زرکثیر خرچ کررہا ہے۔ بلوچستان میں بھارتی سازشیں دم توڑ چکی ہیں۔ بلوچستان میں پاکستانی پرچم پوری آب وتاب سے لہرا رہا ہے۔ بلوچی سردار کشمیریوں کی حمایت میں اپنے جوان تیار کرچکے ہیں۔ بھارت میں مسلمانوں، اقلیتوں اور نیچ ذات کے ہندوؤں پر ظلم ہو رہا ہے۔ گاؤ ماتا کی حفاظت کیلئے انسانوں کو ذبح کیا جارہا ہے۔ عورتوں کی عصمت دری کرنا بھارت میں ایک عام سی بات بن چکی ہے۔ تحریک پاکستان کی طرح ہمیں پھر سے نظریہ پاکستان کو پور ے پاکستان میں پہنچانا ہوگا۔ پاکستانی پرچموں میں لپٹی کشمیریوں کی لاشیں پاکستانی حکمرانوں کو جھنجھوڑ رہی ہیں۔ مسلمانوں کیخلاف شدت پسندی کا جھوٹا پروپیگنڈا کیا جاتا ہے، حالانکہ اسلام امن و سلامتی کا دین ہے۔ آج مسلم معاشروں سے فرقہ واریت ختم اور اتحاد و یکجہتی کا ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ قرآن اپنے ماننے والوں میں حق و باطل کی پہچان پیدا کرتا ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -