شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل تجربات کے بعد امریکہ کا جدید ترین دفاعی نظام کا کامیاب تجربہ

شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل تجربات کے بعد امریکہ کا جدید ترین دفاعی نظام کا ...

  

واشنگٹن (آن لائن)شمالی کوریا کے پے درپے بیلسٹک میزائل تجربات کے بعد امریکہ نے جدید ترین دفاعی نظام کا کامیاب تجربہ جیا ہے۔امریکی فوج کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے وارننگ کے باوجود مسلسل میزائل تجربات کے بعد جدید دفاعی نظام کا کامیاب تجربہ کیاگیا ۔کیلی فورنیا میں وینڈن برگ فضائی اڈے سے انٹرسیپٹر لانچ کیا گیا جس نے مارشل آئی لینڈ میں ریگن ٹیسٹ سائٹ سے داغے گئے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کے حملے کوناکام بنادیا اور اسے فضا میں ہی تباہ کردیا۔پینٹاگون کے مطابق جدید ترین دفاعی نظام میں انٹرسیپٹرانتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ اس کے ذریعے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل حملے کا دفاع کیا جاسکتا ہے۔امریکی میزائل ڈیفنس ایجنسی کے ڈائریکٹر وائس ایڈمرل جم سیرنگ کا کہنا ہے کہ جدید ترین دفاعی نظام امریکی کی سلامتی اوردفاع کے لیے بڑی اہمیت رکھتا ہے۔اس تجرنے کے بعد امریکہ کو حقیقی خطرے سے نمٹنے کی صلاحیت حاصل ہوگئی ہے۔

امریکہ۔ دفاعی نظام

مزید :

کراچی صفحہ اول -