لوگوں کو استعمال کرنامسلم لیگ ن کا وطیرہ ہے،شیخ رشید

لوگوں کو استعمال کرنامسلم لیگ ن کا وطیرہ ہے،شیخ رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(صباح نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ یہ ن لیگ کا پرانا وطیرہ ہے کہ وہ لوگوں کو استعمال کرتی ہے۔ پہلے پرویزرشید ، مشاہداللہ کو استعمال کیا گیا اب نہال ہاشمی کی باری آگئی ہے۔متنازعہ تقریر پر پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹر نہال ہاشمی نے پاناما کیس میں قائم جے آئی ٹی کو دھمکیاں دیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اعلیٰ عدلیہ پر کڑی تنقید کرنے پر چودھری نثار کب نہال ہاشمی کی گرفتاری کا حکم دیں گے۔ ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ کیا ججز عدالت اور جے آئی ٹی کو دی جانے والے سنگین دھمکیاں کسی نوٹس کے بغیر جانے دیں گے؟واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن سندھ کے صدر اور سینیٹر نہال ہاشمی یوم تکبیر کی مناسبت سے تقریب میں تمام ہوش اور تہذیب بلائے طاق رکھتے ہوئے پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی پوری جے آئی ٹی پر کڑی تنقید کھلے عام دھمکیاں دی تھیں۔
شیخ رشید