امریکی خواہش پر پاکستان کسی ملک کیخلاف تفریق کا حصہ نہیں بنے گا:مشاہد اللہ

امریکی خواہش پر پاکستان کسی ملک کیخلاف تفریق کا حصہ نہیں بنے گا:مشاہد اللہ

  

اسلام آباد (این این آئی)سابق وفاقی وزیر سینیٹر مشاہد اﷲ خان نے کہا ہے امریکہ کی خواہش پر پاکستان کسی بھی ملک کیخلاف تفریق پر لبیک نہیں کہے گا، دہشت گردی کیخلاف عرب اتحاد میں تمام اسلامی ممالک کو اکٹھا ہونا چاہئے،حکومت نے پیشکش کی تھی خورشید شاہ کی تقریر کو پیکج بنا کر چلایا جائیگا مگر اپوزیشن نہیں مانی ۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انکا مزید کہنا تھا ایران کو بھی سعودی اتحاد میں شامل کرنا چاہئے، تمام اسلامی ممالک نہ صرف دہشت گردی کا شکار ہیں بلکہ دہشت گردی کے مخالف بھی ہیں۔ مسلم لیگ کی حکومت نے متوازن اور عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے، مشترکہ اپوزیشن پارلیمنٹ میں بجٹ پر بحث میں حصہ لے۔ 2018ء کے انتخابات میں عوام نے کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دینے ہیں، سندھ کی حکومت نے کراچی کو کوڑا دان بنا دیا ہے جبکہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت نے عوام کو کیا دیا۔18ء کے عام انتخابات میں سب کو پتہ چل جائے گا۔

مشاہد اللہ

مزید :

کراچی صفحہ اول -