عمران خان کے قافلہ کی ادنیٰ سپاہی بن کر شانہ بشانہ چلوں گی،فردوش عاشق

عمران خان کے قافلہ کی ادنیٰ سپاہی بن کر شانہ بشانہ چلوں گی،فردوش عاشق

  

لاہور( این این آئی)تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والی خاتون سیاستدان فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ قوم نے عمران خان سے امیدیں وابستہ کر رکھی ہیں اور میں بھی سٹیٹس کو کے خاتمے کی جنگ میں ان کے قافلے کی ادنیٰ سی سپاہی بن کر شانہ بشانہ چلوں گی۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے گلے سڑے نظام کے خاتمے اور سٹیٹس کو کو چیلنج کیا ہے اور ہم سب ان سے قدم سے قدم ملا کر چلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سیالکوٹ آمد پر لاکھوں لوگ ان کا استقبال کریں گے۔

فردوش عاشق

مزید :

کراچی صفحہ اول -