مخلوط حکومت میں عوامکی بہبود کیلئے ٹھوس بنیادوں پر ترقیاتی اقدامات اٹھائے:مظفر سید ایڈووکیٹ

مخلوط حکومت میں عوامکی بہبود کیلئے ٹھوس بنیادوں پر ترقیاتی اقدامات ...

  

پشاور (سٹاف رپورٹر ) خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی پاکستان نے موجودہ صوبائی حکومت کے اتحاد میں عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات اٹھا کر وہ مقام حاصل کیا ہے جس کی وجہ سے بہت جلد وہ پاکستان کی با اعتماد اور اکثریت پر مبنی ترقیافتہ پارٹی ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی پاکستان وہ واحد پارٹی ہے جس میں میرٹ کی بنیاد پر فیصلے کئے جاتے ہیں اور کبھی بھی ذاتی خواہش یا اقرباء پروری کو بنیاد نہیں بنایا جاتا جس کی وجہ سے عوام کا جماعت اسلامی پر اعتماد روز بروز بڑھ رہا ہے اور آئندہ الیکشن میں بھی وہ اپنی جیت یقینی بنائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے امیر جماعت اسلامی کے مشیر اور جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے ایڈوائزری کونسل کے چیئرمین انتخاب چمکنی کی قیادت میں آئے ہوئے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان اپنے تمام شامل ہونیوالے لوگوں کو تہہ دل سے قبول کر کے پارٹی کا اہم حصہ سمجھتے ہیں اور جماعت میں صلاحیتوں اور جدوجہد کی بنیاد پر کوئی عہدہ یا مقام عطا کیا جاتا ہے تاکہ پارٹی کے اندر بھی ڈسپلن اور میرٹ کی بحالی قائم ہو اور حکومتی سطح پر بھی کردار اداکرنے میں اس کا عملی مظاہرہ ہو اور معاشرے میں جماعت کے لوگوں کے کردار میں تضاد نہ ہو۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارا صوبہ قدرتی ذخائر اور وسائل سے مالا مال ہے البتہ اس کو صحیح طریقے سے قوم کے فائدے میں استعمال کرنے کے لئے ایک مخلص لیڈر شپ کی ضرورت ہے جو منصفانہ طریقے سے وسائل کا استعمال بہتر بنا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب صوبے کی بے روز گاری کو ختم کر کے ایک بھی نوجوان بے روز گاری سے مایوس و پریشان نہیں ہوگا انہوں نے کہا کہ عوام کے مینڈیٹ کا خیال رکھتے ہوئے ہماری جماعت عوام کی توقعات پر پورا اترنے کے لئے حتیٰ الوسع کوشش جاری رکھے ہوے ہے ۔ آخر میں وفد نے صوبائی وزیر خزانہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جماعت اسلامی پاکستان کے لئے دن رات تن من دھن لگا کر محنت کرنیکااعادہ کر کے پارٹی کو مضبوط بنانے کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کا یقین دلایا۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -