نوجوانوں کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کوشاں ہیں:جمشید الدین

نوجوانوں کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کوشاں ہیں:جمشید الدین

  

نوشہرہ(بیورورپورٹ) صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں جمشید الدین کا کا خیل نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت نوجوانوں کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کوشاں ہے کیونکہ نوجوان ہی اس ملک کا بہتر سرمایہ ہے اور ان ہی نو جوانوں سے اس ملک کا مستقبل وابسطہ ہے اس لئے نوجوان تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں دلچسپی لیکر مثبت کردار ادا کریں کھیل کھود سے انسانی جسم کو تقویت ملتی ہے اور نوجوانوں میں مقابلے کا رجحان پیدا ہوگا صوبائی حکومت کھیلاڑیوں کو تمام سہولیات کے علاوہ تمام اضلاع میں پلے گراونڈ تعمیر کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ کینٹ میں باڈی بلڈنگ کے فائنل میچ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سپورٹس آفیسر زاکر اللہ ڈسٹرکٹ سپورٹس یوتھ کے چےئر مین کاشف خان ترک بھی موجود تھے انٹر کلب باڈی بلڈنگ کے زیر اہتمام مسٹر نوشہرہ اور مسٹر جونےئر نوشہرہ کے مابین مقابلے ہوئے مہمان خصوصی نے فاتح ٹیم میں اول انعام اور دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کو دوسرا انعام دے دیا میاں جمشید الدین کا کا خیل نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر نوشہرہ خواجہ سکندر زیشان ، ڈسٹرکٹ سپورٹس یوتھ چےئرمین کاشف خان ترک ، اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر زاکر اللہ کو زبردست خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ جنہوں نے نوشہرہ کے عوام اور نوجوانوں کو سیر وتفریح اور کھیل کھود کے مواقعے فراہم کئے

مزید :

کراچی صفحہ اول -