ڈویلپمنٹ اتھارٹیز،عوام کو بہتر رہائش اور تعمیر و ترقی کی سہولتیں فراہم کریں:عنایت اللہ

ڈویلپمنٹ اتھارٹیز،عوام کو بہتر رہائش اور تعمیر و ترقی کی سہولتیں فراہم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (سٹاف رپورٹر) خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر بلدیات و دیہی ترقی عنایت اللہ نے ڈیویلپمنٹ اتھارٹیز کے حکام سے کہا ہے کہ وہ لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی سمیت سڑکوں اور پارکوں کی تعمیر و خوبصورتی کے عمل کو مزید تیز کریں ۔ یہ ہدایت انہوں نے بدھ کے روز پشاور میں صوابی اور مانسہرہ ڈیویلپمنٹ اتھارٹیز کی کارکردگی سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پی ڈی اے سلیم حسن وٹو کے علاوہ مانسہرہ اور صوابی کے پراجیکٹ ڈائیریکٹر بھی موجود تھے اجلاس میں پی ڈیز نے اپنے اپنے اداروں کی کارکردگی رہائشی اور کمرشل پلاٹس کی نیلامی اور اپنے درپیش مسائل اور مشکلات کے بارے میں تفصیلات سے اجلاس کو آگاہ کیا ۔سینئر وزیر نے کہا کہ موجودہ مخلوط حکومت حیات آباد کے علاوہ دیگر اتھارٹیز کی ترقی کے لئے نہ صرف خصوصی اقدامات اٹھارہی ہے بلکہ ترقیاتی منصوبوں کے لئے اربوں روپے مختص کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈیویلپمنٹ اتھارٹیز کا مقصد لوگوں کو بہتر رہائش اور تعمیر و ترقی کی جدید سہولیات کی فراہمی ہے۔ عنایت اللہ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حصول کے ساتھ ساتھ لوگوں کو پینے کی صاف پانی اور ستھرا ماحول کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور قومی وسائل کو عوامی فلاح و بہبود کیلئے فعال انداز میں استعمال میں لائیں ۔ انہوں نے لوگوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہر قیمت پر یقینی بنانے اور عوام کی شکایات کا ازالہ کرنے کیلئے بھی خصوصی ہدایات جاری کیں۔