160 ایگزیکٹ کیس،عدالت کی حکم عدولی پر سیکرٹری داخلہ کو نوٹس جاری

160 ایگزیکٹ کیس،عدالت کی حکم عدولی پر سیکرٹری داخلہ کو نوٹس جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آن لائن )عدالت کی حکم عدولی پر سیکرٹری داخلہ کو نوٹس جاری کر دیا گیا ہے ۔کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔ دوران سماعت راجا رضوان عباسی ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی احکامات کے باوجود ایگزیکٹ کے چار سینئیر افسروں کے نام ای سی ایل سے نہیں نکالے گئے، عدالت نے ایگزیکٹ کے چار افسروں محمد امجد ، ڈینیل ونسنٹ ، ریٹائرڈ کرنل یونس اور ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل جمیل احمد کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دیا تھاعدالتی احکامات کے باوجود وزارت داخلہ کی جانب سے چاروں عہدیداروں کا نام ابھی تک ایکزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل ہے ۔عدالتی حکامات کی عدم عدولی پرسیکرٹری داخلہ توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں عدالت نے سیکرٹر ی داخلہ کو آئندہ سماعت سے پہلے تحریری جواب داخل کرانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔
ایگزیکٹ کیس