ن لیگ کی دھمکیوں کا مقصد کرپشن کے گاڈفارڈر کو بچانے کیلئے اداروں پر دباؤ ڈالنا ہے :شاہ فرمان

ن لیگ کی دھمکیوں کا مقصد کرپشن کے گاڈفارڈر کو بچانے کیلئے اداروں پر دباؤ ...

  

پشاور (سٹاف رپورٹر) خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ اور صوبائی حکومت کے ترجمان شاہ فرمان نے مسلم لیگ(ن) کے نہال ہاشمی کی جانب سے اداروں کو کھلی دھمکیاں دینے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس کو شرمناک،غیر سیاسی فعل اور بدترین بداخلاقی قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان دھمکیوں کا مقصد کرپشن کے گاڈ فادر کو بچانے کے لئے اداروں پر ناجائز دباؤ ڈالنا ہے۔بدھ کے روز جاری کردہ اپنے بیان میں صوبائی حکومت کے ترجمان نے مزید کہا کہ پی ایم ایل(ن) کی تاریخ ہے کہ اسے جب انصاف ہوتا نظر آئے تو وہ عدلیہ کو خریدنے ،دھمکیاں دینے یا حملے کرنے سے بھی گریز نہیں کرتی ۔جسٹس سجاد علی شاہ نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ رفیق تارڑ اور شہباز شریف نے کوئٹہ میں ججوں کو خریدا جبکہ جسٹس قیوم کے ساتھ حکمرانوں کی آڈیو کال بھی ریکارڈ پر موجود ہے۔سپریم کورٹ پر حملے کا داغ مسلم لیگ(ن) کے ماتھے پر موجود ہے ہم ایسی دھمکیوں کی شدید مذمت کرتے ہیں اور متعلقہ اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ان دھمکیوں کے خلاف از خود کارروائی کریں تاکہ ایسے لوگوں سے اقتدار کا نشہ اتار کر انہیں قانون کا احترام سکھایا جاسکے۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -