جامع مسجد عظیم الدین گیلانی306 سالہ قدیمی،اتحاد بین المسلمین کا مرکز

جامع مسجد عظیم الدین گیلانی306 سالہ قدیمی،اتحاد بین المسلمین کا مرکز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر)جامع مسجد سید عظیم الدین گیلانی المعروف مینار عمر فاروق 306سال پرانی مسجد ہے جس کی بنیادمدینہ منورہ سے آئے ہوئے بزرگ و سلسلہ گیلانیہ کے چشم و چراغ سید عظیم الدین گیلانی نے اپنے دست مبارک سے رکھی جن کا مزار مسجد کے عقب میں واقع ہے ،، مسجد پانچ مرلہ رقبہ پر واقع ہے لیکن نماز یوں کی تعداد میں بڑی تعداد میں
(بقیہ نمبر6صفحہ12پر )
اضافہ ہونے کے باعث تین منزلہ عمارت بنائی گئی جس میں 400نمازیوں کی گنجائش ہے مسجد کے فرنٹ پر ایک 80فٹ کا مینار بھی بنا ہوا جو کہ مسجد کی پہچان ہے جامع مسجد سید عظیم الدین شاہ مین دولت گیٹ چوک پر ہونے کی وجہ سے نمازیو ں کی توجہ کا مرکز ہے ہر نماز میں نمازی بڑی تعداد میں مسجد میں آتے ہیں بتایا جاتا ہے کہ 1960مین مسجد کی تعمیر نو کی گئی جس پر اس وقت ڈھائی لاکھ رو پے لاگت آئی تھی اس کے بعد وقت فوقتاً مسجد کی مرمت اور ترئین و آرائش ہو تی رہتی ہے مسجد کی تعمیر میں اہل م محلہ گیلانی سادات خاندان نے بھر پور تعاون کیا جامع مسجد سید عظیم الدین گیلانی اتحاد بین المسلمین کے لئے اہمیت کی حامل مسجد ہے ماہ رمضان المبارک م ، محرم الحرام اور عید میلاد النبی کے موقع پر اجتماعات منعقد کئے جاتے ہیں جس میں سماجی سیاسی مذہبی رہنما کثیر تعداد میں شرکت کرکے امن کے پیغام کو عام کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرتے ہیں مسجد میں ہر ماہ کی 26تاریخ کو روحانی محفل بھی منعقد کی جاتی ہے جس میں اہل محلہ کے افراد کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہیں جامع مسجد سید عظیم گیلانی کے متولی سید غلا م مصطفی گیلانی ، خطیب علامہ ڈاکٹر محمد ارشد بلوچ اور نائب حافط عرفان رسول ہیں۔