محکمہ اوقاف کی عدم دلچسپی،مزار شاہ شمسؒ کا گنبد ٹوٹ پھوٹ کا شکار

محکمہ اوقاف کی عدم دلچسپی،مزار شاہ شمسؒ کا گنبد ٹوٹ پھوٹ کا شکار

  

ملتان (سٹی رپورٹر)محکمہ اوقاف کے زیر انتظام ہونے کے باوجود خوبصورت نقاشی کے نمونوں سے آراستہ مقبرہ حضرت شاہ شمس کا انتظام وانصرام نہ ہونے کے برابر ہے۔ سالانہ مرمت نہ ہونے کی وجہ مقبرے کا جنوبی دروازہ اور شمالی جانب چار دیواری خستہ حالی کا شکار ہے۔مقبرے کے بالائی حصے پر بھی نقش و نگار ماند پڑ چکے ہیں اور قدیم ٹائلیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ زائرین محکمہ اوقاف کے حکام(بقیہ نمبر9صفحہ12پر )

کی مزار کی تزئین و آرائش میں عدم دلچسپی پر نالاں ہیں۔ مزار کے گنبد ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جبکہ دیواروں میں دڑاڑیں پڑ چکی ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -