مسلم لیگ ن عوامی مسائل حل کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہے،ارشاد احمد ارائیں

مسلم لیگ ن عوامی مسائل حل کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہے،ارشاد احمد ارائیں

  

بورے والا(تحصیل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ممبر پنجاب اسمبلی بورے والا چوہدری ارشاد احمد آرائیں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن عوامی مسائل حل کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہے اور پارٹی میں شامل ہونے والے نئے کارکنوں کو ان کا جائز مقام دیتی ہے میرے دفتر اور دل کے (بقیہ نمبر10صفحہ12پر )

دروازے ہر شخص کے لئے دن رات کھلے رہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ بورے والا کے روایتی سیاستدان مجھ سے نالاں رہتے ہیں مگر بھرپور عوامی حمایت کے باعث میرے حوصلے ہمیشہ بلند رہتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اڈا ساتواں میل پر گذشتہ شب ملک عنصر اعوان ایڈووکیٹ ،میاں عامر مغل اور خالد فاروق بھٹی کی طرف سے مسلم لیگ ن میں شمولیت کے سلسلہ میں اپنے اعزاز میں دیئے گئے افطار ڈنر کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے علاقہ کے سیاسی سماجی رہنما چوہدری خالد محمود شہریااور ملک عنصر اعوان نے بھی خطاب کیا اور تقریب میں شرکت پر چوہدری ارشاد احمد ایم پی اے اور ان کے ساتھیوں کا شاندار خیر مقدم کیا اور کہا کہ وہ پہلے الیکشن میں چوہدری نذیر جٹ گروپ میں شامل تھے مگر اب انہوں نے چوہدری ارشاد احمد ارائیں کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے وہ اور ان کے ہزاروں ساتھی آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کا بھرپور ساتھ دیں گے تقریب میں چوہدری ارشاد احمد آرائیں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے چار سالہ دور اقتدار میں نہ صرف اپنے حلقہ انتخاب بلکہ تحصیل بھر کے عوام کی بھرپور خدمت کی ہے اور کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کروانے کے علاوہ وزیر اعلیٰ پنجاب سے میگا پروجیکٹ شہباز شریف منی بائی پاس ریسکیو 1122ہسپتال میں کارڈیک وارڈ کا اجراء گونگے بہروں کے سکول جیسے منصوبے مکمل کروائے ہیں انشاء اللہ مسلم لیگ ن 2018کے عام انتخابات میں بھی اپنی کارکردگی کی بنیاد پر عوام سے ووٹ لے کر حکومت بنائے گی انہوں نے پارٹی میں نئے شامل ہونے والوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہیں کسی بھی موقع پر عزت و احترام میں کمی کا احساس نہیں ہونے دوں گا اس موقع پر حلقہ کے مختلف چکوک سے تعلق رکھنے والے نمائندہ افراد چوہدری محمد اصغر جٹ ،خالد فاروق احمد بھٹی ،ملک اقبال اعوان ،عامر مغل ،بابا محمد صدیق بھٹی ،ملک محمد یونس ،سرفراز سلہریا ،عبدالستار چوہان ،محمد امین سلہریا ،فوجی اکرم بھٹی ،بابا نور احمد ،رفعت بھٹی ،ملک علی رضا ،آصف 489ای بی ،ملک جاوید اختر ،افتخار گھمن آف چک 329ای بی رحمت بھٹی ،حاجی غلام ربانی آف چک 489ای بی ،ملک جاوید اختر ،افتخار گھمن آف چک 329ای بی، رحمت بھٹی ،حاجی غلام ربانی آف چک 495ای بی ،ملک ظہیر عباس آف چک 489ای بی نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شامل ہوکر چوہدری ارشاد احمد ارائیں کے سیاسی قافلے میں شامل ہو کر ان کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -