موبل آئل فیکٹری کی آگ سے متعلقہ علاقوں کی بجلی تاحال بند

موبل آئل فیکٹری کی آگ سے متعلقہ علاقوں کی بجلی تاحال بند

  

ملتان(کرائم رپورٹر)وہاڑی روڈ پر موبل آئل فیکٹری میں دو روز قبل لگنے والی آگ کے نتیجہ میں علاقوں سے غائب ہو نے والی بجلی تا حال بحال نہ ہو سکی،دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کے ترجمان نے معاملے کی انکوائری کے حوالے سے بتانے سے انکار کردیا ہے۔ اہل علاقہ سراپا احتجاج اعلیٰ حکام سے (بقیہ نمبر11صفحہ12پر )

نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ۔واضح رہے کہ دو روز قبل روزوہاڑی روڈ آئل فیکٹری میں ہونے والی آتشزدگی پر تو8 گھنٹے بعد قابو پالیاگیا تاہم اس آتشزدگی کے نتیجہ میں متاثر ہونے والے 3 فیڈر سے بجلی تا حال بحال نہ ہو سکی جس کے سبب ان علاقوں کے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔روزے داروں کے لئے گھروں اور مساجد میں پانی تک نایاب ہے۔ موبل آئل فیکٹری میں لگنے والی آگ کی وجہ اور اس حوالے سے انکوائری کے بارے ضلعی انتظامیہ کے ترجمان سے سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دینے سے انکار کردیا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ کچھ عرصہ قبل اسی فیکٹری میں آگ لگی تھی جس میں کام کرنے والے دو افراد بھی جھلس گئے تھے۔اس وقت انتظامیہ نے اسے سیل کردیا تھا تاہم بعد میں پھر کام کرنے کی جازت دے دی۔ اعلیٰ حکام واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے بھرپور کاروائی کریں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -