(ن)لیگ کو تقسیم کرنے کی کوشش کرنیوالے ناکام ہونگے،چوہدری محمد شفیق

(ن)لیگ کو تقسیم کرنے کی کوشش کرنیوالے ناکام ہونگے،چوہدری محمد شفیق

  

صادق آباد(نامہ نگار) مسلم لیگ ن کو تقسیم کرنے کی کوشش کرنے والے ناکام ہونگے ‘ بلدیہ صادق آباد کے کونسلرز کی جانب سے فنڈز کی غیر منضفانہ تقسیم کی باتیں کرنے والے اچھی طرح جانتے ہیں کہ بلدیہ کے پاس اپنا کوئی ترقیاتی فنڈ موجود نہیں تیرہ کروڑ روپے کی لاگت سے صادق آباد میں (بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

جاری ترقیاتی فنڈز پنجاب حکومت سے میں نے منظور کرائے اور اپنے کونسلروں سے سکیمیں لیکر ان پر کام شروع کرایا ‘ چوہدری اظہر شفیق میرا بیٹا اور مسلم لیگ ن کا اثاثہ ہے وہ میرے فنڈز سے ہونیوالے ترقیاتی کاموں کی میری عدم موجودگی میں نگرانی کرتا ہے اسے بلدیہ کے فنڈز یا وسائل استعمال کرنے کی کیا ضرورت ‘ ترقی کے مخالف ترقی کی راہ میں روڑے اٹکا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر خصوصی تعلیم پنجاب چوہدری محمد شفیق نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ‘انہوں نے کہا کہ صادق آباد مسلم لیگ ن کا گھر ہے اور مسلم لیگ ن کی ٹکٹ سے نہ صرف بلدیاتی الیکشن میں امیدوار کامیاب ہوئے بلکہ چئیرمین بلدیہ صادق آباد بھی قربانیاں دینے والے کارکن کو بنایا گیا میری ٹیم صادق آباد کے عوام کی بھرپور انداز میں خدمت کررہی ہے ،شہربھر میں سیوریج ‘ واٹر سپلائی اور ٹف ٹائل کی تنصیب پر یہ گرانٹ خرچ کرائی ہے بلدیہ کے فنڈز نہ ملنے کا رونا رونے والے بتائیں ۔

چوہدری شفیق

مزید :

ملتان صفحہ آخر -