ایف آئی اے کا ایس ڈی او سٹی کیخلاف مقدمہ‘ گرفتاری کیلئے چھاپے

ایف آئی اے کا ایس ڈی او سٹی کیخلاف مقدمہ‘ گرفتاری کیلئے چھاپے

  

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایف آئی ا ے نے کرپشن کیس میں ایس ڈی او سٹی سب ڈویژن کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا۔وفاقی تحقیقاتی ادارہ ( ایف آئی اے) نے میپکو سٹی سب ڈویژن کے ایس ڈی او غلام اصغر کالرو کیخلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کردئیے ہیں۔ (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

ذرائع کے مطابق ایس ڈی او سٹی کیخلاف مقدمہ میٹر انسپکٹر محمد سلطان کے بیان کی روشنی میں درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی اے کو دئیے گئے حلفی بیان میں میٹر انسپکٹر نے اعتراف کیا تھا کہ صارف سے رشوت کی رقم وصول کرنے کیلئے ایس ڈی او نے بھیجا تھا اور یہ رقم ایس ڈی او تک پہنچانی تھی۔ واضح رہیکہ ایف آئی اے نے 27 مئی کو میٹر انسپکٹر محمد سلطان کو صارف سے 30 ہزار روپے رشوت وصول کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -