ٹانک شہر میں پانی قلت کے باعث تحصیل حکومت کا گرین ٹانک کا منصوبہ ناکام

ٹانک شہر میں پانی قلت کے باعث تحصیل حکومت کا گرین ٹانک کا منصوبہ ناکام

  

ٹانک (نمائندہ خصوصی)ٹانک شہر میں پانی قلت کے باعث تحصیل حکومت کا گرین ٹانک کا منصوبہ ناکام ہونے کے بعد اب سڑکوں پر چھڑکاؤ کیلئے خطیر رقم سے فوارا منصوبہ شروع ، عوام کو پینے کا پانی فراہم کرنے میں ناکام تحصیل حکومت شہر میں سڑکوں پر عارضی فوارے لگانے لگی ۔تفصیلات کے مطابق لاکھوں روپے کی لاگت سے ٹانک شہر میں فٹ پاتھوں پر لگائے گئے پودے خشک ہونے کے بعد اب تحصیل حکومت نے پچیس لاکھ روپے کی لاگت سے ٹانک شہر میں سڑکوں پر جگہ جگہ فوارے لگانے کا منصوبہ شروع کردیا ہے دلچسپ امریہ ہے کہ ایک طر ف تحصیل حکومت عوام کو پینے کا فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے تو دوسری جانب تحصیل حکومت فنڈز پر ہاتھ صاف کرنے کیلئے چند ماہ قبل مرمت کی گئی سڑکوں کی اکھاڑ پچھاڑ کرکے بیوٹیفیکیشن کے نام پر پچیس لاکھ روپے کے فنڈ کو کاغذی کارروائی تک استعمال کرنے جارہی ہے واضح رہے کہ ٹانک شہر میں پانی قلت اور پودوں کی دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے گرین ٹانک کا منصوبہ فلاپ ہوچکاہے جسکی مد میں تحصیل حکومت نے خطیر رقم کا غلط استعمال کرکے سرکاری فنڈز کا ناجائز استعمال کیا ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -