وہاڑی،ایس ای واپڈا کا ناروا سلوک،کسانوں نے میپکو کمپلیکس کا گھیراؤ کرلیا

وہاڑی،ایس ای واپڈا کا ناروا سلوک،کسانوں نے میپکو کمپلیکس کا گھیراؤ کرلیا

  

وہاڑی (بیورو رپورٹ+نا مہ نگار)پا کستان کسان اتحاد کے سینکڑوں کسانوں کا شتکاروں کا واپڈا کمپلیکس کے با ہر ایس ای واپڈا کے مبینہ نا روا رویہ کے خلاف دھرنا اور ڈنڈابرادر جلوس ، شدید گرمی سخت دھوپ میں روزہ دار کسان سراپا احتجاج، احتجاجی مظاہرین میں کچھ کسان کا شتکارسر عام (بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

کھا تے پیتے نظر آئے ۔ اس موقعہ پر ضلعی صدر ملک ذوالفقار اعوان نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایس ای واپڈا کا رویہ کسانوں کاشتکاروں کے ساتھ ناروا ہے اورماہِ رمضان المبارک میں بغیر نوٹس ٹیوب ویلوں کے کنکشن کاٹ دیئے گئے اور کسانوں کاشتکاروں کو ذلیل وخوار کیا جا رہا ہے ایس ای واپڈا کو سیاسی حکمران ٹو لے کے ارکان اسمبلی کی پشت پناہی حاصل ہے بجلی کی بار بار ٹرپنگ سے وولٹیج میں کمی آجا تی ہے چو بیس گھنٹوں میں ایک ایکٹر بھی ٹیوب ویل کے ذریعے زمین سیراب نہیں ہو تی اس موقعہ پر مظاہرین نے ہا تھوں میں ڈنڈے اُٹھا رکھے تھے اور واپڈا کمپلیکس کا مکمل گھیرا ؤ کیے رکھا ، مظاہرین نے ڈھول پر جھومر ڈال کر انوکھا احتجاج کیا اور شدید نعرے با زی کی ، احتجاجی مظاہرین میں میاں طا ہر محمودکمبوہ ، ڈاکٹر حسن چیمہ ، چودھری اعجا ز اکبر ہنجرا، چودھری آصف شہزاد، چودھری عبدالغنی ، میاں غلام محمد بورانہ ، عبدالمجید، سیف اللہ سمیت سینکڑوں کا شتکار احتجاجی مظاہرین میں شامل تھے روڈ بلاک ہونے سے گاڑیوں کی لا ئن لگ گئی ، مسافروں کی پریشانی اور مشکلات میں اضافہ ہونے لگا ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -