شانگلہ میں اے سی کی یوٹیلیٹی سٹوروں میں اشیاء خوردونوش نہ ہونے پر برہمی

شانگلہ میں اے سی کی یوٹیلیٹی سٹوروں میں اشیاء خوردونوش نہ ہونے پر برہمی

  

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شانگلہ کے ایڈیشنل کمشنر محمد فیاض خان کے یوٹیلٹی سٹوروں پر چھاپے،سرکاری سٹوروں میں اشیان خوردونوش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار۔ یوٹیلٹی سٹوروں میں حکومت کی جانب سے دستیاب ریلیف فراہم کر نے کی ہدایت کردی،ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر الپوری کے یوٹیلٹی سٹور میں اشیاء ضرورت نہ ہونے پر عوامی شکایات پر نوٹس لیا جائے گا ،یوٹیلٹی سٹوروں میں اشیاء خوردونوش کی دستیابی پر ریجنل منیجر سے بازپرس ہوگی ۔تفصیلات کے مطابق شانگلہ میں رمضان شروع ہوتے ہی یوٹیلٹی سٹوروں میں اشاء خوردونوش غائب ہونے کے بعد ضلعی انتظامیہ شانگلہ حرکت میں آگئی بدھ کے روز ایڈیشنل کمشنر محمد فیاض خان نفری کے ہمراہ یوٹیلٹی سٹور الپوری پر چھاپہ مارا جہاں پر ان کو سٹور میں ایکس پائر گھی کے ڈبے برامد کئے ،اس موقع پر عوام نے یوٹیلٹی سٹور میں اشیاء اور مرکزی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ رمضان پیکج کی اشیاء نہ ملنے پر شکایتوں کے انبار لگادئے ، ایڈیشنل کمشنر نے کہا کہ ڈ سٹرکٹ ہیڈکوارٹر الپوری کے یوٹیلٹی سٹور میں اشیاء ضرورت نہ ہونے پر عوامی شکایات پر نوٹس لیا جائے گا ،یوٹیلٹی سٹوروں میں اشیاء خوردونوش کی دستیابی پر ریجنل منیجر سے بازپرس ہوگی ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -