گورنمنٹ ڈگری کالج نمبر 3 کے پرنسپل کی اہلیہ وفات پا گئیں

گورنمنٹ ڈگری کالج نمبر 3 کے پرنسپل کی اہلیہ وفات پا گئیں

  

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورو رپورٹ)گورنمنٹ ڈگری کالج نمبر تین کے پرنسپل امیر اللہ خان مروت کی اہیلہ اور مسلم لیگ نواز کے صوبائی سینئر رہنماء امیدوار ضلعی صدر شمس الرحمن خٹک کی سالی علالت کے باعث انتقال کر گئیں جنکی نمازجنازہ سرائے نورنگ میں ادا کی گئی نمازجنازہ میں قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی بعد ازاں انھیں اشکبار آنکھوں کی موجودگی میں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دی گئیں شمس خٹک کی سالی کی وفات پر ایم ایس ایف نواز کے صوبائی ترجمان احمد علی راجپوت ،راجہ اختر علی ،ریحان ملک ایڈوکیٹ ،چوہدری ریاض ایڈوکیٹ،دانش پرنس،عمران باطش،زیشان راج ،ڈاکٹر عبد اللہ ظفری،سلیم چھینہ ایڈوکیٹ،روشن ضمیر لغاری،یامین خان بابڑ،شکیل پراچہ ایڈوکیٹ نے افسوس کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت کیلئے خصوصی دعا کی کہ اللہ تعالی انہیں جوار رحمت میں اعلی مقام عطاء فرمائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -