اے سی جام پور کا رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی پر ایکشن، دکانداروں کو جرمانے،ہوٹل مالک گرفتار

اے سی جام پور کا رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی پر ایکشن، دکانداروں کو ...

  

جام پور(نامہ نگار )میڈیا کی نشاندہی اور عوامی شکایت پر ایکشن لیتے ہوئے اسٹنٹ کمشنر جام پور قمر الزمان خان قیصرانی نے(بقیہ نمبر44صفحہ12پر )

جام پور شہر کا اچانک دورہ کیا انہوں نے انڈس روڈ اور داجل روڈ اور شہر کے دیگر علاقون سے متعدد دوکاندار اور روزہ خورون کو پکڑ کرکے بھاری جرمانہ عاہد کردیا اور ملنے والی معلومات کے مطابق پانچ سو روپے کے حساب سے دس افراد پر جرمانہ لگایا گیا ہے ۔ پولیس نے شہر میں چلنے والے پاکیزہ ہوٹل پر چھاپہ مارکرکے عاشق حسین کو گرفتار کرکے تھانہ میں بند کر دیا ہے اور اس ہو ٹل کے مالک نعیم احمد ندامانی کو پانچ ہزار جرمانہ کر دیا گیا ہے ۔ اس موقع پر اسٹنٹ کمشنر جام پور نے کہا کہ کسی کو رمضان ارڈنینس کی خلاف ورزی کی اجازت نہ ہوگی ۔ علاوہ ازیں ڈی ایس پی افس سے چند قدم پر کچہری کے سامنے ہو ٹل اور چاولوں کی ریڑیاں لگی ہو ئی ہیں کوٹلہ مغلان روڈ ۔داجل روڈ ۔ شیرو روڈ۔ کلاچی روڈ۔ سرکل روڈ ۔ ہسپتال روڈ سمیت دیگر علاقوں میں بھی لوگوں نے دوکانیں اور ہوٹل کھول رکھے ہیں ۔ مرکزی جماعت اہلسنت کے صدر ملک فیض احمد ارائیں ۔ مولوی حافظ جمیل احمد نے اسٹنٹ کمشنر جام پور اور ڈی سی او راجن پور سے شہر بھر میں روزانہ کی بنیاد پر کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -