کابل میں بم دھماکے کی مذمت، افغان حکومت اور عوام سے اظہار یکجہتی
پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے کابل میں ہونے والے بدترین دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سانحے میں جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے ، اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ آج ہونے والی دہشت گردی کی کاروائی اپنی نوعیت کی بدترین کاروائی تھی اور غم کی اس گھڑی میں ہم افغان عوام اور حکومت کے ساتھ ہیں ، انہوں نے لواحقین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان اور افغانستان کو مل کر دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ اور مربوط کاروائی کرنی چاہئے ۔اسفندیار ولی خان نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ کے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت ایبی کیلئے بھی دعا کی۔